حماس کیطرف سے اجتماعی انتفادہ کی اپیل

حماس نے دریائے اردن کے مغربی علاقے کے فلسطینیوں سے اجتماعی طور پر انتفادہ کی اپیل کی ہے ۔حماس کے ترجمان فیوضی برحوم کیطرف سے جاری کردہ تحریری اعلامیئے میں دریائے اردن کے عوام سے غزہ میں حقیقی ظفر کے حصول کےلیے انتفادہ اور اسرائیل کیساتھ لڑائی شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

70269
حماس کیطرف سے اجتماعی انتفادہ کی اپیل


حماس نے دریائے اردن کے مغربی علاقے کے فلسطینیوں سے اجتماعی طور پر انتفادہ کی اپیل کی ہے ۔حماس کے ترجمان فیوضی برحوم کیطرف سے جاری کردہ تحریری اعلامیئے میں دریائے اردن کے عوام سے غزہ میں حقیقی ظفر کے حصول کےلیے انتفادہ اور اسرائیل کیساتھ لڑائی شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔غزہ کی حمایت کی غرض سے راملہ سے القدس پہنچنے کے خواہشمند ہزاروں فلسطینی جب قلندیہ سرحدی چوکی پر پہنچے تو اسرائیلی فوجیوں نے انھیں روکا جس کے بعد طرفین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کی ،تیز دھار پانی پھینکا اور آنسو گیس استعمال کی ۔جس کے نتیجے میں دو فلسطینی ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں