اسرائیل اور غزہ کے درمیان فوری طور پر فائر بندی کروائی جائے : ب

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان فوری طور پر فائر بندی کروانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انھوں نے مصر کے دورے کے دوران قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سمیع شکری کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصر کی طرف سے پیش کردہ فائر بندی کی تجویز کیطرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ فائر بندی کی بعض شرائط کو قبول نہیں کیا گیا ہے لیکن تشدد کی روک تھا م اور مذاکرات شروع کرنے کا موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔

66619
 اسرائیل اور غزہ کے درمیان فوری طور پر فائر بندی کروائی جائے : ب


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان فوری طور پر فائر بندی کروانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انھوں نے مصر کے دورے کے دوران قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سمیع شکری کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصر کی طرف سے پیش کردہ فائر بندی کی تجویز کیطرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ فائر بندی کی بعض شرائط کو قبول نہیں کیا گیا ہے لیکن تشدد کی روک تھا م اور مذاکرات شروع کرنے کا موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم طرفین کے درمیان مذاکرات شروع کروانے کے لیے ان کی ہر ممکنہ امداد کے لیے تیار ہیں ۔انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ اسرائیل کو فی الفور غیر مشروط فائر بندی کرنے کی ضرورت ہے اگر اسوقت خونریزی کو نہ روکا گیا تو پھر صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا اور طرفین کو اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔
مصر کے وزیر خارجہ شکری نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ مصر نے فائر بندی کا جامع متن تیار کیا ہے اور غزہ اور اسرائیل دونوں کے لیے قابل قبول متن کی تیاری کی کوشش کی گئی ہے لیکن اسوقت تک طرفین کے نظریات میں تبدیلی آنے کا کو ئی اشارہ نہیں ملا ہے ۔
مصر نے اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے درمیان بالمقابل حملوں کو روکنے اور سرحدی چوکیوں کو کھولنےکا متن پیش کرتے ہوئے فائر بندی کروانے کی کوشش کی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں