رفاح کی سرحدی چوکی کھولنے کا اعلان

مصر ی حکومت نے اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے کی غرض سے اس بات کا فیصلہ کیا ہے

66546
رفاح کی سرحدی چوکی کھولنے کا اعلان

رفاح کی سرحدی چوکی کو آج کھولا جا رہا ہے۔
مصر ی حکومت نے اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے کی غرض سے اس بات کا فیصلہ کیا ہے۔
مصر میں متعین فلسطینی سفیر جمال الشبکی نے کہا ہے کہ رفاح کی سرحدی چوکی کو زخمیوں اور غیر ملکی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے کھولا جائے گا جس کے نتیجے میں فلسطینی زخمیوں کو مصر کے اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
تاہم اس بارے میں نہیں بتایا گیا کہ یہ سرحدی چوکی کتنے عرصے کےلیے کھلی رہے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں