مصر، موجودہ پیش رفت کی ذمہ دار حماس ہے

مصری باغی انتظامیہ اور ذرائع ابلاغ نے حماس مخالف بیانات دیتے ہوئے معصوم انسانوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری حماس پر عائد کی ہے

66054
مصر، موجودہ  پیش رفت کی ذمہ دار حماس ہے

پوری دنیا کی آنکھیں غزہ میں انسانی المیہ پر اشک بار ہیں تو مصر بھی اسرائیل کی طرح حماس کو مورد ِالزام ٹہرا رہا ہے۔
مصر میں حماس انتظامیہ کی طرف سے فائر بندی کی تجویز کو مسترد کرنے کے بعد شروع ہونے والے حماس مخالف بیانات اور سخت گیر مؤقف بڑھتے ہوئے جاری ہے۔
رفاہ کی سرحدی چوکی کو غزہ کے مکینوں کی آمدو رفت کے لیے بند کرنے والی الا سیسی کی باغی حکومت شدید رد ِعمل کے باوجود غزہ کو انسانی امداد کی رسد کی اجازت نہیں دے رہی۔
اُدھر مصری ذرائع ابلاغ میں بھی حماس کے خلاف نفرت انگیز بیانات شائع ہو رہے ہیں۔
ذرائع ابلاغ ،اسرائیل کے 5 سو سے زائد انسانوں کے ہلاک ہونے کا موجب بننے والے حملوں کی ذمہ داری حماس پر عائد کر رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں