غزہ حملوں پردنیا کی خاموشی اختیار کرنا باعث تعجب ہے: اِشلر

اگر پوری دنیا بھی اس پر خاموشی اختیار کرلے تو پھر بھی ہم اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہیں گے۔ اسرائیل نے غزہ میں بڑے ظالمانہ طریقے سے انسانوں کو ہلاک کر نے سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور رایاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے

65731
غزہ حملوں پردنیا کی خاموشی اختیار کرنا باعث تعجب ہے: اِشلر

نائب وزیراعظم امر اللہ اِشلر نے اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں پر عالمی برادری اور اسلامی ممالک کی خاموشی اختیار کرنا ہم سب کے لیے باعث تعجب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پوری دنیا بھی اس پر خاموشی اختیار کرلے تو پھر بھی ہم اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہیں گے
انہوں نے گمشحانے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے شیر خوار بچوں اور سویلین کی ہلاکت پر ہم اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کے اس بیان پر کہ "ہم دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہے ہیں پر اپنے ردِ عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان معصوم بچوں میں سے کتنے بچے دہشت گرد ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بڑے ظالمانہ طریقے سے انسانوں کو ہلاک کر نے سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اسرائیل نے فلسطینیوں کو ہمیشہ ہی سے اپنا ٹارگٹ بنا رکھا ہے اور اپنی ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھا ہوا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں