اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور بحری حملے جاری

اسرائیل، فضائی اور بحری حملوں میں زمینی حملوں کو بھی شامل کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے

127396
اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور بحری حملے جاری

اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور بحری حملے جاری ہیں اور حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 163 اور زخمیوں کی تعداد 1085 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی بحریہ سے منسلک ایک اسپیشل ٹیم کے شمالی ساحلوں سے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کے خلاف مزاحمت کرنے پر عزت الدین قاسم بریگیڈز کی اسرائیلی اسپیشل ٹیم کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
بحری آپریشن میں اسرائیلی اٹیک بوٹس اور جنگی ہیلی کاپٹروں نے بھی شرکت کی۔
عینی شاہدوں کے مطابق سمندر کی طرف سے قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں پر بھاری مشین گنوں ، میزائلوں اور راکٹوں کے ساتھ حملہ کیا گیا۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے اس حملے کا جواب ہلکی مشین گنوں ، مارٹر توپوں اور RPG راکٹوں کے ساتھ دیا۔
غزہ کے سکیورٹی حکام کے مطابق ساحلی پٹّی کے جھڑپوں والے علاقے کے اوپر اسرائیل کے 20 سے زائد ڈرون طیاروں نے پرواز کی ہے۔
اسرائیل کے سمندر کی طرف سے جاری آپریشن کے دوران دونوں طرف سے جانی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔
عزت الدین قاسم بریگیڈز نے بھی اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر J80 میزائلوں کے ساتھ حملہ کیا ہے۔
جنگ کے ساتویں روز اسرائیل، فضائی اور بحری حملوں میں زمینی حملوں کو بھی شامل کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے اور اس کے لئے پہلے شمالی غزہ کے گھروں کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
بے بس عوام نے اقوام متحدہ کے اسکولوں اور عمارتوں میں پناہ لینا شروع کر دی ہے۔
علاقے میں کثیر تعداد میں گھر وں کو حملوں کا ہدف بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے زمینی حملے کے لئے گذشتہ دنوں 40 ہزار اضافی فوجیوں کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں