ترکی فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیتا رہے گا: ایردوان

اسرائیل جب تک غزہ کے خلاف اپنے حملوں کو نہیں روکتا ہے اس وقت تک ترکی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات نارمل سطح پر نہیں آ سکتے ہیں۔وزیراعظم ایردوان  نے عالمی برادری سے اس انسانی المیے پر اپنی آواز بلند کرنے کی بھی اپیل کی ہے

125639
ترکی فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیتا رہے گا: ایردوان

وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل جب تک غزہ کے خلاف اپنے حملوں کو نہیں روکتا ہے اس وقت تک ترکی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات نارمل سطح پر نہیں آ سکتے ہیں۔
انہوں نے کل یوزگات میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"ہم نے تو اپنے روزے کھول لیے ہیں لیکن بد قسمتی سے اسرائیل نے فلسطینوں پر اپنے حملوں کو جاری رکھا ہوا ہے اور ان پر ظلم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس موضوع سے متعلق انہوں نے اقوام متحدہ کےحکام سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اس انسانی المیے پر اپنی آواز بلند کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین کے موضوع پر غیرجانبدار نہیں رہیں گے بلکہ وہ نہتے فلسطینی عوام کا ساتھ دیتے رہیں گے اور ان پر ہونے والے ظلم و ستم کا قریب سے جائزہ لیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ظلم جاری رہے گا اس وقت تک اسرائیل اور ترکی کے تعلقات نارمل سطح پر نہیں آسکتے ہیں۔
وزیراعظم ایردوان نے کل فلسطین کے صدر محمود عباس اور حماس کےسیاسی ونگ کے رہنما خالد مشل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزارتِ اعظمیٰ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزیراعظم ایردوان نے اسرائیل سے فوری طور پر ان حملوں کو ختم کرنے اور فائر بندی قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم ایردوان نے اس دوران فلسطینی عوام کی امداد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امداد روانہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وزیراعظم کے احکامات پر نائب وزیراعظم امر اللہ نے علاقے میں موجودترکی کے تعاونی اور کوراڈینیشن ادارے تیکا کے ساتھ فوری طور پر رابطہ قائم کیا ہے۔
ترکی غزہ میں تیکا کے آفس کو فوری طور پر غذا اور ادویات روانہ کرے گا۔
تیکا علاقے میں جنگ کی صورت حال ہونے کی وجہ سے باہر سے کسی قسم کی امداد نہ پہنچنے کی وجہ سے مقامی ذرائع سےحاصل کرتے ہوئے عوام تک پہنچائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں