محمود عباس 18 جولائی کواستنبول میں ایردوان سے ملاقات کریں گے

اسرائیل کے غزہ پر کیے جانے والے حملوں سے قبل صدر محمود عباس کے دورہ ترکی کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جس میں فلسطین میں نئی حکومت کے قیام کے بارے میں غور کیا جانا تھا

125800
محمود عباس 18 جولائی کواستنبول میں ایردوان سے ملاقات کریں گے

فلسطین کے صدر مملکت محمود عباس 18 جولائی کو وزیراعظم رجب طیب ایردوان سے استنبول میں ملاقات کریں گے۔
اسرائیل کے غزہ پر کیے جانے والے حملوں سے قبل صدر محمود عباس کے دورہ ترکی کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جس میں فلسطین میں نئی حکومت کے قیام کے بارے میں غور کیا جانا تھا۔
اسرائیل کے حملوں کے بعد اس ملاقات کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اب اس ملاقات میں علاقے کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
18 جولائی کو استنبول میں ہونے والی ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں اور ان حملوں کو رکوانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں