غزہ: ہلاکتوں کی تعداد ایک سوسے تجاوز کر گئی

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق ،گزشتہ چار روز سے جاری بمباری میں 107 فلسطینی شہید جب کہ 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

125665
غزہ: ہلاکتوں کی تعداد ایک سوسے تجاوز کر گئی

اسرائیل کی مقبوضہ غزہ کی پٹی میں بربریت چوتھے روز بھی جاری ہے اور اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی تازہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد شہید جب کہ 15 زخمی ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوج نے تازہ ترین کارروائی میں لڑاکا طیاروں کی مدد سے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد شہید جب کہ 15 زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق ،گزشتہ چار روز سے جاری بمباری میں 107 فلسطینی شہید جب کہ 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کی اور عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ غزہ میں تشدد کو رکوانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔
دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہےجبکہ اسلامی ممالک کی تنظیم نے جنگ بندی کی کوششوں کے لیے وزارتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیل، معصوم بچوں پر بمباری کر کے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز بھی شمالی غزہ کے علاقے خان یونس میں بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں