اسرائیل اپنی جارحیت روکے: بان کی مون

اقوامِ متحدہ نے غزہ پر بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روزسلامتی کونسل کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں طرفین پر زور دیا گیا کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کر دیں

124121
اسرائیل اپنی جارحیت روکے: بان کی مون

اقوامِ متحدہ نے غزہ پر بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روزسلامتی کونسل کا ایک اجلاس طلب کیا ۔
اقوام ِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے کہا کہ  غزہ اس وقت تباہی کے دہانے پر ہے اور خطے میں جاری کشیدگی کو اگر روکا نہ گیا تو صورتحال بے قابو ہوجائے گی ۔
بان کی مون نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ناقابلِ قبول ہیں اور انہیں فوراً روکنا چاہیٔے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامند نیتن یاہو پر بھی زور دیا کہ وہ عام شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے عالمی قوانین کو مدّنظر رکھیں۔
دوسری جانب حماس کے سربراہ خالد مشال نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر جنگی جارحیت کو ختم کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں