خضیر کے امریکی عزیز و اقارب انصاف کے منتظر ہیں

طارق ابو خضیر کے امریکی عزیزوں نے زدوکوب کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو عدالت کے کٹہرے میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے

123686
خضیر کے امریکی عزیز و اقارب انصاف کے منتظر ہیں

فلسطینی نوجوان محمد ابو خضیر کو جلا کر ہلاک کئے جانے کے بعد اس کے چچازاد طارق ابو خضیر کو بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے حراست میں لئے جانےا ور سنگدلانہ شکل میں زدوکوب کئے جانے پر طارق ابو خضیر کے امریکی عزیزوں نے اس کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
محمد ابو خضیر کو لاپتہ یہودی آبادکاروں کی لاشیں ملنےکے بعد اسرائیلی آبادکاروں کی طرف سے اغوا کر کے اور جلا کر ہلاک کیا گیا تھا۔
جنازے کے بعد ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں نے محمد ابو خضیر کے چچا زاد طارق ابو خضیر کو حراست میں لے لیااور زدو کوب کا نشانہ بنایا۔
امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بھی زیر حراست خضیر کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدت سے مذمت کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوجیوں کے خضیر کے ساتھ سلوک پر امریکہ کی بے اطمینانی کے بعد خضیر کو اتوار کے روز رہا کر دیا گیا۔
تاہم خضیر کو 15 دن مشرقی بیت المقدس والے گھر سے دور کرنے اور بیت ہنینہ شہر میں مجبوری اقامت کے ساتھ ساتھ 9 دن گھر میں نظر بندی اور تقریباً 900 ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی تھی۔
طارق ابو خضیر کے واشنگٹن میں مقیم عزیزوں نے خضیر کے مجرم کی بجائے مظلوم ہونے کا مؤقف پیش کرتے ہوئے اسے زدوکوب کرنے والی سکیورٹی فورسز کے لئے سزا کا مطالبہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں