عراق میں داعش اور سرکاری دستوں کے درمیان جھڑپیں جاری

عراقی طیاروں نے تنظیم کے زیر کنٹرول موصل اور تَل عفیر پر بمباری کی ہے۔ عراق میں دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم اور فوجی دستوں کےدرمیان تَل عفیر کے گردو نواح میں جھڑ پیں جاری ہیں

122036
عراق میں داعش اور سرکاری دستوں کے درمیان جھڑپیں جاری

عراق کے متعدد شہروں کو اپنے کنٹرول میں لینے والی دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم اور عراقی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عراقی طیاروں نے تنظیم کے زیر کنٹرول موصل اور تَل عفیر پر بمباری کی ہے۔
عراق میں دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم اور فوجی دستوں کےدرمیان تَل عفیر کے گردو نواح میں جھڑ پیں جاری ہیں۔
عراقی فضائیہ نے کل رات تَل عفیر کے علاقے میں بمباری کی ۔
علاقے جہاں پر گزشتہ کئی ہفتوں سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہےاس بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
دریں اثنا امریکی میڈیا کی ایک خبر کے مطابق دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم کے سربراہ البغدادی نے چار سال عراق کے بقہ کیمپ میں قیدیوں کے طور پر زندگی بسر کی ہے۔
امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے اس موضوع سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
البغدادی کے کونسے جرم کے تحت قیدی بنائے جانے اور پھر اسے کیونکر رہا کیے جانے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں