مرسی اوراخوان المسلمین کے خلاف مقدمے کی سماعت13جولائی تی تک ملتوی

قاہرہ میں پولیس اکیڈیمی میں ہونے والے مقدمے کی سماعت کے دوران گواہی دینے کے لیے درخواستیں دینے والے افراد کی جانب سے کسی قسم کی معلومات نہ رکھنے سے آگا کرنے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس مقدمے کی کاروائی کے دوران ملزمین پر ملک میں بغاوت کو ہوا دینے کا الزام لگایا جا رہا ہے

121937
مرسی اوراخوان المسلمین کے خلاف مقدمے کی سماعت13جولائی تی تک ملتوی

مصر میں برپا ہونے والے فوجی انقلاب کے بعد عہدہ صدارت سے معزول کیے جانے والے محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے منتظمین پر جاری مقدمے کی سماعت کو تیرہ جولائی تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔
قاہرہ میں پولیس اکیڈیمی میں ہونے والے مقدمے کی سماعت کے دوران گواہی دینے کے لیے درخواستیں دینے والے افراد کی جانب سے کسی قسم کی معلومات نہ رکھنے سے آگا کرنے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
شیشےکے قفس میں اپنا بیان دیتے ہوئے معزول صدر مرسی نے کہا " ہم ایک المیے سے گزررہےہیں"۔
جج نے اس موقع پر شیشے کے قفس کی آواز کو بند کرتے ہوئے مرسی کو مزید بولنے سے روک دیا۔
مرسی نے مقدمے کی سماعت کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس فوجی انقلاب کے اثرات ایک دن ختم ہو کررہ جائیں گے اور انقلاب برپا کرنےوالوں کو ایک دن حساب دینا ہوگا۔
اس مقدمے کی کاروائی کے دوران ملزمین پر ملک میں بغاوت کو ہوا دینے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں