اسرائیلی طیاروں کی ایک بار پھر غزہ پر بمباری

اسرائیل نے گزشتہ ہفتے برآمد ہونے والی تین لاشوں کے حماس کی جانب سے قتل کیے جانے کا الزام لگایا ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے کل رات کو غزہ میں فضائی کارروائی کی جبکہ عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں

119501
اسرائیلی طیاروں کی ایک بار پھر غزہ پر بمباری

اسرائیلی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے کل رات ایک بار پھر غزہ کے علاقے پر بمباری کی ہے۔
اسرائیل نے گزشتہ ہفتے برآمد ہونے والی تین لاشوں کے حماس کی جانب سے قتل کیے جانے کا الزام لگایا ہے۔
اسرائیلی طیاروں نے کل رات کو غزہ میں فضائی کارروائی کی جبکہ عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملے جاری رکھے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے طیاروں نے غزہ کی پٹی میں بقول اس کے "حماس کے دہشت گرد ٹھکانوں" کو نشانہ بنایا ہے ۔
فلسطینی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 10 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری طرف اسرائیلی حکام سترہ سالہ محمد ابو خدیر کی ہلاکت کی تفتیش کر رہے ہیں جسے اغوا کر نے کے بعد ہلاک کر دیا گیا تھا اور اس کے لاش مشرقی القدس کے جنگل میں بد ھ کو ملی تھی۔
اسرائیلی لڑکوں کی لاشیں ملنے کے بعد ان کی آخری رسومات رواں ہفتے ادا کر دی گئیں۔ اسرائیل نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری حماس پر عائد کی ہے جس کا غزہ کی پٹی پر کنڑول ہے۔ حما س اس کی تردید کرتی ہے۔
کل رات القدس کے شمال میں اسرائیل فوجیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں بیس افراد زخمی ہوگئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں