السیسی کے خلاف بغاوت کی اپیل

مصر میں 3 جولائی 2013 کو مارشل لاء کی مدد سے انتظامیہ پر قبضے کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر مختلف شہروں میں قبضے کے خلاف مظاہرے

115071
السیسی کے خلاف بغاوت کی اپیل

مصر میں 3 جولائی 2013 کو مارشل لاء کی مدد سے انتظامیہ پر قبضے کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر مختلف شہروں میں قبضے کے خلاف مظاہرے کئے گئے جن میں صدر السیسی کے خلاف بغاوت کی اپیل کی گئی ہے۔
دارالحکومت قاہرہ میں مظاہرین نے صدر عبدالفتاح السیسی کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے معزول صدر مرسی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور انہوں نے مرسی کی اقتدار میں واپسی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے جو پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ان پر " عوام انتظامیہ کا خاتمہ چاہتی ہے" کے نعرے رقم تھے۔
واضح رہے کہ مصر میں 3 جولائی 2013 کو فوج نے ملکی انتظام پر قبضہ کر لیا اور محمد مرسی کو ان کے عہدے سے معزول کر دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں