آپریشن جاری رہیں گے: بنیامین نیتان یاہو

اغوا اور قتل میں ملّوث اور واقعے سے متعلق افراد سے اس کا حساب پوچھنا ہمارا فریضہ ہے: نیتان یاہو

114843
آپریشن جاری رہیں گے: بنیامین نیتان یاہو

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے یہودی آبادکاروں کی لاشیں ملنے کے بارے میں اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اغوا اور قتل میں ملّوث اور واقعے سے متعلق افراد سے اس کا حساب پوچھنا ہمارا فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ "اس کام میں ملّوث افراد کو تلاش کر لینے تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔وہ جہاں کہیں بھی چھُپے ہوں جلد یا بدیر ہم انہیں ڈھونڈ نکالیں گے۔یہ ہمارا اوّلین فریضہ ہے اور دوسرا فریضہ یہ ہے کہ ہم دریائے اردن کے مغربی کنارے پر حماس کے عسکریت پسندوں اور انفرااسٹرکچر پر حملے کریں گے"۔
نیتان یاہو نے کہا کہ حماس سے منسلک سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے، ان کے اداروں کو بند کر دیا گیا ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ آپریشن جاری رہیں گے اور ہم غزہ میں حماس کے خلاف اپنی کاروائیوں کو جاری رکھیں گے"۔
اپنی بیان میں نیتان یاہو نے کہا کہ "ہمارا تیسرا فریضہ غزہ میں حماس کے خلاف آپریشن کرنا ہے۔حماس ہمارے شہریوں کے اغوا کے لئے تحریک دینے کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری زمین پر پھینکے جانے والے راکٹوں اور میزائیلوں کی بھی حماس ذمہ دار ہے۔ ہماری فوج غزہ میں حماس سے متعلق اہداف کے خلاف آپریشن کر رہی ہے یہ آپریشن جاری رہیں گے اور ضرورت پڑی تو ان آپریشنوں کو اور بھی وسیع کیا جائے گا"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں