اقوامِ متحدہ کی طر ف سے اسرائیلی رویے کی مذمت

اقوامِ متحدہ نے تین یہودی نواجونوں کے لاپتہ ہونے کے بعد دریائے اردن کے مغربی کنارے میں طاقت کے بے دریغ استعمال پر اسرائیل کی سرزنش کی ہے

110054
 اقوامِ متحدہ کی طر ف سے اسرائیلی رویے کی مذمت

اقوامِ متحدہ نے تین یہودی نواجونوں کے لاپتہ ہونے کے بعد دریائے اردن کے مغربی کنارے میں طاقت کے بے دریغ استعمال پر اسرائیل کی سرزنش کی ہے۔
ادارے کے حقوقِ انسانی کے دفتر امور کے ترجمان روپرٹ کال ویل نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے دریائے اردن کے مغربی کنارے خاص کر ہیبرون کے علاقے میں کاروائیوں کے دوران تشدد اور ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش ہے ۔
کال ویل نے طاقت کے بے دریغ استعمال پر حکومتِ اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان واقعات میں ملوث فوجیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر وائے۔
یاد رہے کہ بارہ جون کو تین یہودی نوجوانو ں کے لا پتہ ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے تقریباً پانچ سو فلسطینیوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں