دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم کے خلاف فوجی مداخلت

دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم اور اس کے اتحادیوں کے خلاف فوجی مداخلت کرنے کی ضرورت ہے: نکولائی ملادینوف

108376
دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم کے خلاف فوجی مداخلت

دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم کے خلاف فوجی مداخلت کی جانی چاہیے۔۔۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے عراق کے لئے نمائندہ خصوصی نکولائی ملادینوف نے کہا ہے کہ دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم اور اس کے اتحادیوں کے خلاف فوجی مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔
ملادینوف نے بغداد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نیو یارک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ عراق کی حالیہ صورتحال اور اس کے حل کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا۔
انہوں نے کہا کہ عراق کے بحران کی تہہ میں دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم اور اس کے اتحادی مسلح گروپ کارفرما ہیں۔ ان گروپوں کو فوجی آپریشنوں کے ذریعے جواب دینا ضروری ہے لیکن یہ آپریشن بغداد اور ایربیل کی مشترکہ کوشش سے ہی کامیاب ہو سکے گا۔
میلادینوف نے دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم کی عراق میں پیش رفت سے لے کر اب تک ہونے والے شہری جانی نقصان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 5 جون سے لے کر اب تک ہلاک کئے جانے والے شہریوں کی تعداد ایک ہزار 300 سے زیادہ ہے جبکہ ایک ہزار 50 افراد زخمی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں