بیروت: ہوٹل میں دھماکہ ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

اطلاع کے مطابق بیروت کے مغربی علاقے الروشة میں واقع دوروی ہوٹل کی چوتھی منزل میں دھماکہ اس وقت ہوا جب لبنان کے حفاظتی دستے وہاں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کررہے تھے

107462
بیروت: ہوٹل میں دھماکہ ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک ہوٹل میں خودکش بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوری طور پر ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
اطلاع کے مطابق بیروت کے مغربی علاقے الروشة میں واقع دوروی ہوٹل کی چوتھی منزل میں دھماکہ اس وقت ہوا جب لبنان کے حفاظتی دستے وہاں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کررہے تھے۔
واضح رہے کہ یہ ہوٹل سعودی سفارت خانے کی عمارت کے نزدیک واقع ہے۔
مقامی ذرائع کی اطلاع کے مطابق بم دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں اور بہت سے لوگ ہوٹل میں پھنسے ہوئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں