غزہ کو پیٹرول کے بحران کا سامنا

پیٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج الیکٹرک سیکٹر میں پیداوار کا کام رُک جائے گا

106428
غزہ کو پیٹرول کے بحران کا سامنا

غزہ کو پیٹرول کے بحران کا سامنا ہے۔۔۔۔
پیٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج الیکٹرک سیکٹر میں پیداوار کا کام رُک جائے گا۔
غزہ کے توانائی کے ادارے کے نائب وزیر فتحی الشیخ خلیل نے کہا ہے کہ غزہ کا واحد الیکٹرک پلانٹ پیٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج مکمل طور پر رُک جائے گا اور ہم مفاہمتی حکومت کے ساتھ رابطہ قائم کر کے اس مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔
خلیل نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کا منقطع ہونا انسانی فلاکت کا سبب بنے گا اور پابندیوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے غزہ کے لئے مسائل میں مزید اضافہ کرے گا۔
مفاہمتی حکومت میں فلسطین کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم رامی الحمداللہ نے پیٹرول بحران کے حل کے لئے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت صحت غزہ کے ہسپتالوں کی پیٹرول کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئےحرکت میں آ گئی ہے اور تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار ڈالر بجٹ کو پیٹرول کی خرید کے لئے مختص کیا گیاہے۔
پیٹرول کے مسائل کی وجہ سے غزہ میں الیکٹرک پلانٹ وقتاً فوقتاً پیداوار میں وقفہ ڈال رہا ہے۔تقریباً ایک ملین 8 لاکھ کی آبادی والے غزہ میں پیٹرول بحران کی وجہ سے دن میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ رہا ہے اور بجلی کی عدم فراہمی صحت کے شعبے سمیت متعدد سیکٹروں میں مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں