مصر: پھانسی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی

مصر کے اٹارنی جنرل ہشام بریکات منیا تعزیراتی عدالت کی طرف سے 183 افراد کو سنائی جانے والی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے

103658
مصر: پھانسی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی

مصر میں پھانسی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔
مصر کے اٹارنی جنرل ہشام بریکات نے کہا ہے کہ وہ منیا تعزیراتی عدالت کی طرف سے 183 افراد کو سنائی جانے والی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔
بریکات نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ میں نے منیا تعزیراتی عدالت کے فیصلوں کے انصاف کے تقاضوں کو پورا کر سکنے اور قوانین کے درست اطلاق کے لئے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل منیا تعزیراتی عدالت نے "تشدد کو تحریک دینے اور پولیس چوکیوں پر حملوں" کے الزامات کے ساتھ عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے اخوان المسلمین کے حامی اور فوجی قبضے کے مخالف 681 افراد میں سے 180 کو پھانسی کی سزا اور 3 افراد کو پھانسی اور عمر قید کی سزا سنائی تھی۔اسی مقدمے میں 2 عورتوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 496 افراد کو بری کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں