عراق، گھر بدر ہونے والے افراد کی تعداد ایک ملین

اقوام متحدہ نے رواں سال کے آغاز سے ابتک دس لاکھ سے زائد عراقی شہریوں کے اپنے گھر بار کو ترک کرنے کی وضاحت کی ہے

101858
عراق، گھر بدر ہونے والے افراد کی تعداد ایک ملین

عراق میں گھر بدر ہونے والے افراد کی تعداد دس لاکھ تک ہو گئی ہے۔
یہ اعلان اقوام متحدہ نے کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعلی کمشنر دفتر کے ترجمان ایڈریان ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ عراق میں سال نو کے آغاز سے 5 لاکھ افراد انبار علاقے میں رونما ہونے والے حملوں کی بنا پر جبکہ پانچ لاکھ افراد دولتِ عثمانیہ فی عراق و شام تنظیم کے موصل پر قبضے کے بعد اپنے اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
ایڈورڈز نے واضح کیا ہے کہ گھر بدر ہونے والے افراد کا نصف بچوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مغربی عراق میں شامی پناہ گزینوں کے مقیم ہونے والے الا قائم کیمپ کی سلامتی باعث تشویش ہے، کیونکہ اس کیمپ کے جوار کے علاقے میں جھڑپیں ہورہی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں