ترک قونصل خانے کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری تھی: زباری

عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زباری نے کہا ہے کہترک قونصل خانے پر حملے کےبارے میں کہا کہ عراقی سر زمین پر موجود اس قونصل خانے کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری تھی اور ہم ترک ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی صحیح سلامت بازیابی کےلیے ہر ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں

99662
 ترک قونصل  خانے کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری تھی: زباری

عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زباری نے کہا ہے کہ موصل میں واقع ترک قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری حکومت عراق پر عائد ہوتی ہے ۔
زباری نے گزشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم کی وزرا کمیٹی کے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔
انہوں نے ترک قونصل خانے پر حملے کےبارے میں کہا کہ عراقی سر زمین پر موجود اس قونصل خانے کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری تھی اور ہم ترک ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی صحیح سلامت بازیابی کےلیے ہر ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں۔
زباری نے ملک میں بسے ترک شہریوں کو بھی ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر محتاط رہنے کی تلقین کی ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں