فلسطینی انتظامیہ گمشدہ اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش میں مدد کر رہی

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ان کے حفاظتی دستے اُن تین اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش میں مدد فراہم کر رہے ہیں جنہیں مبینہ طور پر حماس کے عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا

99682
فلسطینی انتظامیہ گمشدہ اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش میں مدد کر رہی

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ان کے حفاظتی دستے اُن تین اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش میں مدد فراہم کر رہے ہیں جنہیں مبینہ طور پر حماس کے عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ تینوں نوجوان انسان ہیں اور فلسطینی حکام انسانی جانوں کو بچانا چاہتے ہیں۔
لیکن جناب عباس نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ بظاہر اغوا کے اس واقعے کو فلسطینی عوام کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اسرائیل کے ساتھ اس طرح کا تصادم نہیں چاہتا۔
یاد رہے کہ یہ تین نوجوان مغربی کنارے میں گزشتہ ہفتے اسکول سے واپسی پر لاپتہ ہوگئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں