مالکی کی تیسری حکومت قبول نہیں:بارزانی

شمالی عراقی انتظامیہ کے صدر مسعود بارزانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر نوری المالکی تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہوئے تو وہ عراق سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کروائیں گے

75243
مالکی کی تیسری حکومت قبول نہیں:بارزانی

شمالی عراقی انتظامیہ کے صدر مسعود بارزانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر نوری المالکی تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہوئے تو وہ عراق سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کروائیں گے۔
بارزانی نے اپنی پارٹی کردستان ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا کہ شمالی عراق کے کرد مالکی کی حکومت کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے لیے کسی اور امیدوار کا نام تجویز کرنے کےلیے ہر ممکنہ کوششیں کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم مالکی کو گزشتہ انتخابات میں پچانوے نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔
جس کے نتیجے میں عراق میں حکومت کے قیام کےلیے پارلیمان کی ایک سو پینسٹھ نشستوں کی ضرورت ہے جس کے لیے مالکی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرنا ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں