بیرون ملک مقیم شامی شہریوں نے ووٹ ڈالنے کا آغاز کر دیا

ایران، ملیشیاء اور شمالی کوریا میں مقیم شامی شہریوں نے ان ممالک میں اپنے سفارت خانوں میں ووٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے

75547
بیرون ملک مقیم شامی شہریوں نے ووٹ ڈالنے کا آغاز کر دیا

بیرون ملک مقیم شامی شہریوں نے ووٹ ڈالنے کا آغاز کر دیاہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعاء کے مطابق ایران، ملیشیاء اور شمالی کوریا میں مقیم شامی شہریوں نے ان ممالک میں اپنے سفارت خانوں میں ووٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
مارچ 2014 میں منظور ہونے والے نئے انتخابی قانون کے مطابق قانونی طریقے سے بیرونی ممالک میں مقیم اور قانونی پاسپورٹ والے شامی شہری اپنی رہائش کے ملک میں شامی سفارت خانوں میں صدارتی انتخاب کے لئے اپنے ووٹ کاا ستعمال کر سکیں گے۔
شامی مخالف حکام کے مطابق چار سالہ خانہ جنگی کی وجہ سے ملک سے نکلنے والے تقریباً 3 ملین شامی شہریوں میں سے نصف کےغیر قانونی طریقوں سے ملک سے باہر نکلنے کی وجہ سے ہزاروں شامی شہری اپنا ووٹ استعمال نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ شامی شہری، انتخابات میں 22 عرب ممالک میں سے 11 میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں