شام:بشار الاسد کے انتخابی جلسے پر حملہ درجنوں ہلاک

شام میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں بشارالاسد کے حق میں منعقد ہونے والی ریلی پر حملے ہوئے جس میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور متعدد ہو گئے ہیں

72455
شام:بشار الاسد کے انتخابی جلسے پر حملہ درجنوں ہلاک

شام میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں بشارالاسد کے حق میں منعقد ہونے والی ریلی پر حملے ہوئے جس میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور متعدد ہو گئے ہیں۔
حملوں کا یہ واقعہ شام کے جنوبی شہر درعا میں پیش آیا ہے۔
واضح رہے بشار انتظامیہ نے 3 جون کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
بشارالاسد اس مرتبہ بھی تمام تر عوامی اور بین الاقوامی مخالفت کے باوجود صدارتی امیدوار کے طور انتخابات میں کھڑے ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بشار انتظامیہ کے اپنے ہی عوام کے خلاف وحشیانہ فوجی استعمال کے باعث اب تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں جبکہ شام کی خانہ جنگی چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں