مصر: اخوان کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ بازی جاری

حال ہی میں مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے ایک سو پچپن حامیوں کو جیل کی سزائیں سنائی ہیں جن میں سے ستاون کو عمرقید کا حکم دیا گیا ہے

72449
مصر: اخوان  کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ بازی جاری

ملک کی سب سے منظم دینی سیاسی جماعت اخوان المسلیمن کے قائدین ،کارکنان اور حامیوں کو قید وموت کی سزائیں سنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
حال ہی میں مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے ایک سو پچپن حامیوں کو جیل کی سزائیں سنائی ہیں جن میں سے ستاون کو عمرقید کا حکم دیا گیا ہے۔
مصری عدالت نے کالعدم تنظیم اخوان المسلمین کے ان حامیوں کو گزشتہ سال اگست میں منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد نیل ڈیلٹا میں واقع صوبے منصور میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر قید وبند کی سزائیں سنائی ہیں۔
ان ملزمان پر لوگوں کو تشدد پر اکسانے ،افراتفری پھیلانے اور ایک کالعدم گروپ سے تعلق کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔عدالت نے ایک سو ایک افراد کو تین سے دس سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
اس کے جواب میں اخوان کے حامیوں نے اس فیصلے کے خلاف عدالت کے باہر نعرے بازی کی جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے پھینکے ہیں۔
واضح رہے کہ مصری عدالتوں کی جانب سے اخوان المسلمین کے قائد محمد بدیع سمیت سیکڑووں کارکنوں کو گزشتہ دو ماہ کے دوران سنائی گئی قید اور پھانسی کی سزاؤں پر عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ بعض مبصرین نے ان سزاؤں کو انصاف کے قتل کے مترادف قراردیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں