لیبیا: جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک

لیبیا کے شہر بن غازی میں گزشتہ روز جھڑپوں کے واقعات شروع ہو گئے ہیں جن میں اب تک تنتالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں

68877
لیبیا:  جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک

لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں گزشتہ روز جھڑپوں کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔
ان واقعات میں اب تک تینتالیس افراد ہلاک اور  ایک سو سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ واقعات اسلامی عسکریت پسندوں اور ان فورسز کے درمیان شروع ہوئے ہیں جنہیں ایک سابق جرنیل کی قیادت حاصل ہے اور وہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی کوشش میں ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق خلیفہ خفتار کی زیر قیادت 2011 کی تحریک میں حصہ لینے والا گروپ جس نے معمر قذافی کا تختہ الٹا تھا طیاروں کی مدد سے اسلام پسندوں کے زیر قبضہ علاقوں میں بمباری کر رہا ہے جس کے جواب میں عسکریت پسندوں نے بھی طیارہ شکن گنوں سے جواب دیا ہے۔
اس سے قبل بن غازی کے جنوب میں سیدی فراج کے علاقے میں بھی دو گروہوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔
واضح رہے کہ ہفتار نامی عسکری گروپ خود کو نیشنل آرمی کے نام سے متعارف کراتا ہے۔
اس دوران حفاظتی دستوں کے ایک ترجمان کا کہنا ہے اس نے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں