مصر میں باغی حکومت کے خلاف مظاہرے

مظاہروں میں 22 افراد زیر حراست لے لیے گئے

65188
مصر میں باغی حکومت کے خلاف مظاہرے

مصری وزارت داخلہ کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق فوجی بغاوت کو مسترد کرنے اور مشروطیت کی حمایت کے لیے قائم قومی اتحاد تحریک نے ملک کے چار مختلف شہروں میں بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔
سیکورٹی فورسسز کی مظاہرین کے خلاف مداخلت کے دوران جھڑپ ہوئی۔ دارالحکومت قاہرہ اور اسکندریہ، غیزا اور فیوم شہروں میں ملکی انتظامیہ مخالف 22 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ان افراد کے پاس سے پٹرول بم، چاقو اور مختلف آلات برآمد ہوئے ہیں۔ان افراد کی شناخت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
مظاہروں میں باغیوں کے غیر قانونی ہونے اور عدالتی نظام میں عدم قانونیت کے باعث صدارتی انتخابات منصفانہ نہ ہونے کے نعرے لگائے گئے اور عدالت کے نا انصافیوں پر مبنی فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
ملک میں 46 ہفتے گزرنے والی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں