ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

21.07.2023

2014340
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق:"ایردوان کی عالمی براردی سے 'قبرص' کے حوالے سے اپیل

صدر رجب طیب ایردوان نے  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   میں ایرجان ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب  میں عالمی برادری سے 'قبرص' کے معاملے میں اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میں آپ سب کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  پر قانونی بنیادوں  سے عاری، صرف اور صرف سیاسی پابندیوں کو ہٹائے جانے کی دعوت دیتا ہوں۔"

روزنامہ حریت:" شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو فوری طور پر تسلیم  کریں، ایردوان"

امن و آزادی تہوار  تقریب کے دائرہ عمل میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان  نے اس ملک کے وجود کو تسلیم کرنے کی اپیل کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ"میں اقوام متحدہ   کے دفتر  سے  اپنی تاریخی اپیل کو دہراتا ہوں۔ آئیے جزیرے کے حقائق  سے دور مت بھاگیں، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو مزید وقت ضائع کیے بغیر تسلیم کرلیتے ہیں۔"

روزنامہ صباح"روسی   سرکاری اہلکار کی استنبول سے روانگی"

وزارت دفاع  کے حلقوں نے اطلاع دی ہے کہ اناج راہداری معاہدے کی مدت کے 17 جولائی کو پورا ہونے   کے ساتھ متعلقہ روسی ٹیم استنبول کے مشترکہ رابطہ مرکز سے روانہ ہو گئی ہے۔

روزنامہ خبر ترک "روس کا ترکیہ سے ٹماٹروں کی درآمدات کے کوٹے  میں اضافہ"

اخبار نے اطلاع دی ہے کہ روس نے ترکیہ سے درآمد کردہ ٹماٹروں کے کوٹے کو 3 لاکھ 50 ہزار ٹن سے  بڑھا کر 5 لاکھ ٹن کر دیا ہے۔

روزنامہ  سٹار"مچلن گائیڈ کے ترکیہ نقشے میں ازمیر اور بودرم کو بھی شامل کیا جائیگا"

دنیا کے  معتبر  ترین  ریستورانوں کے  جائزاتی نظام میں شامل مچلن گائیڈ  ترکیہ میں اپنے انتخاب میں ازمیر اور بودرم  کو بھی جگہ دے گا۔  گائیڈ کے بین الاقوامی ڈائریکٹر گویندال پاؤلونیچ کا کہنا ہے کہ "ان دو علاقوں کو مچلن گائیڈ کی فیملی میں شامل کرتے ہوئے  ہم  ترکیہ میں لازمی طور پر  ان شہروں کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا پیغام دنیا بھر تک پہنچانے کی تمنا کرتے ہیں۔"

 

 

 



متعللقہ خبریں