ترک اخبارات سے جھلکیاں - 13.05.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2138659
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 13.05.2024

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت:" ایردوان کا  یونانی پریس کو بیان : ہم دائمی امن کے لیے کام کر رہے ہیں"

یونان کے Kathimerini اخبار سے بات کرتے ہوئے، صدر رجب طیب ایردوان نے یونان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کے بارے میں پیغام  جاری کیا ہے۔ حل پر مبنی اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےصدر ایردوان  نے کہا ہے کہ یہ ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آسان بنائیں، جو دو دیواروں کے درمیان محدود کرنے  کی  کوشش کر رہے ہیں، ہمارا مقصد  تعصبات سے مزین دیواروں کو گرانا ہے۔ 'ہم ابدی امن کے لیے کام کررہے ہیں۔

 

 

***روزنامہ  اسٹار : "پرنس لارنٹ: ترکیہ  رول ماڈل ملک ہے"

بیلجیئم کے شہزادہ لارنٹ نے کہا  ہے کہ صدر ایردوان نے دفاعی صنعت میں ترکیہ  کو دنیا کے بہترین ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نے اسلحے کی صنعت کو اپنے پاوں پر   کھڑا کیا اور اسے  دنیا کی بہترین صنعتوں میں شامل  کیا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ نے بھی ترکیہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے اقدامات کے لیے اپنی گہری تعریف کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ترکیہ میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔ ترکی ہم سب کے لیے رول ماڈل ملک کی حیثیت رکھتا ہےاور یورپ کو ترکیہ سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

 

***روزنامہ صباح:" ترک شہد سے  11.5 ملین ڈالر کی آمدنی "

جنوری تا اپریل کے عرصے میں ترکیہ سے شہد کی برآمدات 11 ملین 477 ہزار 245 ڈالر تک پہنچ گئیں۔ امریکہ، جرمنی اور سپین سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے تین ممالک  ہیں ۔

***روزنامہ وطن :"  اس سال انطالیہ کے   812    ہوٹلز میں سے  418 فائیو   سٹار  ہوٹلز اپنے مہمانوں کی میزبانی کررہے ہیں "

اس سال، انطالیہ نے 812 ہوٹلز جن میں سے 418 فائیو سٹار ہوٹلز ہیں اپنے مہمانوں کی میزبانی  کی   جن کا  گزشتہ سال 16 ملین سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے دورہ کیا تھا اور اس سال ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ، اپنے ہوٹلوں کے ساتھ اعلیٰ معیار اور بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ نمایاں ہے۔ شہر میں 812 ہوٹل ہیں، جن میں سے 418  فائیو   سٹار  ہیں ۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : " میتے  گازوز یورپی چیمپئن"

جرمنی کے شہر ایسن میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں قومی تیر انداز میتے  گازوز اپنے سلووینیا کے حریف ڈین ہابجان مالاواسک کو 6-0 سے ہرا کر یورپین چیمپئن بن گئے۔ 2020 میں اولمپک ٹائٹل اور 2023 میں عالمی چیمپئن شپ جیتنے والے قومی کھلاڑی کیریئر میں پہلی بار یورپین چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئے۔



متعللقہ خبریں