​​​​​​​ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں 13.07.2023

آج کے ملکی اخبارات سے منتخب شہ سرخیاں

2010715
​​​​​​​ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں 13.07.2023

آج کے ملکی اخبارات سے چیدہ چیدہ خبروں کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

۔۔۔ روزنامہ اسٹار: "ہمارے اتحادیوں کے PYD/YPG کے ساتھ تعلقات اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارے بعض اتحادیوں کے دہشت گرد تنظیم PYD/YPG کے ساتھ تِرچھے تعلقات اتحاد  کی یکجہتی اور سالمیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان تعلقات کی کوئی بھی معقول اور منطقی وضاحت نہیں ہے"۔

 

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک:"سویڈن کی نیٹو رکنیت  کے لئے منظوری کا مقام ترکیہ قومی اسمبلی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد سویڈن کے نیٹو رکنیت مرحلے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے  کہ "رکنیت کی منظوری کا اہم ترین  مقام ترکیہ قومی اسمبلی ہے۔ ہم اس مرحلے کی فوری تکمیل کے خواہش مند ہیں"۔

 

۔۔۔ "بائڈن کی طرف سے ویڈیو پیغام کے ساتھ ایردوان کا شکریہ" یہ سرخی ہے روزنامہ حریت  کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن نے نیٹو سربراہی اجلاس  میں صدر رجب طیب ایردوان  کے ساتھ مذاکرات کے مناظر  کو سوشل میڈیا سے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ "آپ کی جرات مندی، قیادت اور ڈپلومیسی  کے لئے ہم آپ کے شکر گزار ہیں"۔

 

۔۔۔ روزنامہ  صباح نے  اپنی خبر پر  " اقوام متحدہ کی طرف سے ترکیہ  کا شکریہ " کی سرخی لگائی ہے۔ اخبار  لکھتا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کے دائرہ کار میں جاری کاروائیوں پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ "ہم آپ کے ممنونِ احسان ہیں"۔

 

۔۔۔اور اب باری ہے روزنامہ ینی شفق کی۔ اخبار  "ترکیہ اور آذربائیجان کے پاس ضائع کرنے کا کوئی وقت نہیں ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ  ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتلمش  نے اپنے وفد کے ہمراہ باکو میں صدر الہام علی ییف  اور وزیر اعظم علی اسدوف کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں قورتلمش نے کہا ہے کہ "بحیثیت ترکیہ ہم چھوڑی ہوئی جگہ سے ہی آگے بڑھنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارے پاس بھی اور آذربائیجان کے پاس بھی ضائع کرنے کا کوئی وقت نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں