ترک اخبارات سے جھلکیاں - 25.05.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1990676
ترک اخبارات  سے جھلکیاں - 25.05.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک: "ایردوان: ہم نے شامیوں کو بھیجنا شروع کر دیا ہے"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اپنے ملک میں خانہ جنگی سے بھاگ کر ترکیہ میں پناہ لینے والے شامی باشندوں  کو بحفاظت ان کے گھروں کو بھیجنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔صدر ایردوان   نے کہا کہ  ہم 10 لاکھ پناہ گزینوں کو شمالی شام میں آباد  کرنے کے لیے ان کے لیے  مکانات تعمیر کررہے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "ترکیہ اور قطر شام میں مکانات تعمیر  کررہے ہیں"

ترکیہ اور قطر کے تعاون سے شام کے 9 مختلف علاقوں میں 10 لاکھ افراد  کے لیے  240 ہزار مکانات کے پہلے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جرابلس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے کہا ہے کہ اب تک "554,000 شامی  باشندوں کو ان کے ملک واپس بھیجا جا چکا ہے۔

 

***روزنامہ  صباح : "SIDA، نیلے وطن کی نئی طاقت"

دفاعی صنعت کے چیئرمین اسماعیل دیمیر نے کہا کہ مسلح  ڈران SİDA سمندری  حدود   اور بحریہ کے لیے  ترکیہ کی  نئی  قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  SİDA، جس نے نیٹو کی مشقوں میں بھی توجہ مبذول کروائی تھی، سمندر سے سمندر تک اور سمندر سے زیر سمندر تک ہر جگہ  حملہ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں  اور بڑھتے رہیں گے ۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "یونانی پریس: ترکی ایک عظیم طاقت بن چکا ہے"

یونانی اخبار ایس ایل پریس نے لکھا ہے کہ ترکیہ تمام شعبوں میں ایک متاثر کن اور عظیم طاقت بن  کر ابھرا ہے۔ خبر میں کہا گیا  ہے کہ  ترکیہ نے یوریشیا، بلقان اور اسلامی دنیا کے ساتھ اہم تجارتی تعلقات استوار کیے ہیں، گاڑیوں کی پیداوار  میں اپنا نام پیدا کرچکا ہے اور  جہاز سازی اور مرمت میں دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل  ہو چکا ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار: "بحیرہ اسود سے  نئی ​​خوشخبری "

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر،  فاتح دونمیز  نے کہا، 'مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے میں پٹرول  کے  مزید آثار موجود ہیں۔ 2023 کے اختتام سے پہلے مشرقی بحیرہ اسود  کے علاقے میں  مزید   ڈرلنگ کی جائے گی۔ ہمیں امید ہے کہ Ordu میں قدرتی گیس اور  Rize  میں پٹرول برآمد ہوگا۔



متعللقہ خبریں