ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

28.02.2023

1952570
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت "صدر ایردوان کا ادیامان  میں  اہم  بیان"

صدر رجب طیب ایردوان نے قاہرامان ماراش میں آ نے والے زلزلوں  کے بعد ضلع ادیامان کے دورے کے دوران  کہا ہے کہ "دنیا میں ابتک  اس قدر وسیع رقبے پر ملکی آبادی کے ایک بڑے حصے کے متاثر   ہونے والی اس عظیم آفت کا سامنا کرتے ہوئے  تباہ کاریوں پر ہماری طرح سرعت سےقابو پا سکنے والا کوئی دوسرا ملک  موجود نہیں ہے۔"

 روزنامہ خبر ترک :" وزیر خارجہ کی  چاوش اولو کی مصری ہم منصب شکری سے صوبہ ادانہ  میں ملاقات"

ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل ترکیہ کے دورے پر تشریف لانے والے مصری وزیر خارجہ سمیع شکری   سے ملاقات کی۔  وزیر  چاوش اولو نے اس دوران کہا ہے کہ "ترکیہ اور مصر کے  باہمی تعلقات میں فروغ دونوں فریقین کے مفاد میں  ہو گا۔"

روزنامہ صباح" ترک عوام کی طاقت عالمی ذرائع ابلاغ کی شہہ سرخیوں  پر"

کل ملاتیا میں   پیش آنے والے زلزلے کے بعد  ایک بار پھر عالمی میڈیا کی  شہہ سرخیوں میں ترکیہ کو جگہ دی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے  اس جانب توجہ مبذول کرائی  ہے کہ ترکیہ کو ایک نئے زلزلے کا سامنا کرنا پڑا  ہے ،  ترک عوام نے تمام تر آفات کے باوجود امیدکا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑااور یہ ملبے  تلے  بھی سانس لیتے رہے۔

روزمنامہ سٹار:" اقوام متحدہ  حقوق انسانی کونسل کی نشست کا آغاز زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں  کے لیے احترام خاموشی اختیار کرنے کے بعد ہوا"

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق   کی کونسل کی 52 ویں نشست   6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلوں  میں ترکیہ اور شام میں  موت کے منہ میں  جانے والوں کے احترام خاموشی اختیار کرنے اور ان کی یا د منانے کے ساتھ شروع  ہوا۔

روزنامہ ینی شفق:" ترک محکمہ شماریات   کی جانب سے تجارتی اعداد و شمار کا اعلان"

ترک محکمہ شماریات نے  جنوری 2023    کی برآمدات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ میں گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں برآمدات کی شرح میں 10.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں