اخبارات کی جھلکیاں

15.02.23

1946604
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک  کےمطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز  ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ کل کی  طرح آگے بھی ہم قوم کے تعاون سے اس مشکل کا مقابلہ کریں گے۔

 

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے زلزلے کے بعد اسرائیل اُن چند ممالک میں سے ہے جس کے اعلی عہدےدار نے سب سے پہلے ترکیہ کا دورہ کیا ۔اس مشکل گھڑی میں ہم یک جہتی اور تعاون پر اسرائیل کے مشکور ہیں۔

 

روزنامہ حریت  نے خبر دی ہے کہ  امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے  کہا ہے کہ اس ہولناک زلزلے سے صرف ترکیہ اورشام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔

 

روزنامہ وطن نے لکھا ہے کہ  نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  نے گزشتہ روز اپنے بیان میں  زلزلے سے متعلق کہا ہے کہ اس کی تباہی نے ہم سب کو خوف زدہ کر دیا ہے،نیٹو اتحادی ملک ترکیہ کی مدد میں پیش پیش ہے  جسے جاری رکھنے کےلیے ہر ممکنہ اقدام  کیا جائے گا۔

 

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ عالمی ادارہ صحت  کے  ڈاریکٹر برائے یورپی امور ہانس کلوگ نے کہا ہے کہ  ترکیہ میں آنے والے زلزلے کو ہمارے ادارے نے عصر حاضر کی ہولناک تباہی قرار دیا ہے۔


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں