ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

05.08.2022

1864083
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار :" وزیر چاو ش اولو:   بطور ترکی ہم اپنی  جدوجہد  کو جاری رکھیں گے"

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے  کل اپنے بیان میں  کہا ہے کہ ترکی، روس۔ یوکیرین  جنگ  چھڑنے کے  دور سے وسیع پیمانے کی  ڈپلومیسی  میں مصروف ہے اور تمام تر معاملات  کو پر امن طریقے سے نمٹانے کے لیے ہماری  یہ  کوششیں جاری و ساری رہیں گی۔

روزنامہ ینی شفق "پیسکووف کا اناج راہداری  پر بیان :  اس عمل  میں ایردوان  نے  عظیم سطح کی خدمات  ادا کی ہیں"

روسی ایوان صدر کریملن کے  ترجمان   دیمتری  پیسکووف نے کل اپنے بیان میں  استنبول  میں  22 جولائی کو طے پانے والے  اناج راہداری معاہدے  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ " ہم صدر رجب طیب ایردوان کی اس معاملے میں ذاتی احسن کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ "

 روزنامہ حریت :"قارا اسماعیل اولو : ہمارا ہدف ترک سات 6 اے  کو سال 2023 کی دوسری سہ ماہی میں  خلا میں چھوڑنا ہے۔"

وزیر مواصلات و بنیادی ڈھانچہ عادل قارا  اسماعیل اولو  کا کہنا ہے کہ ہم نے  آئندہ برس کی دوسری سہہ ماہی کے  لیے  ترک سات 6 اے کو  خلا میں  بھیجنے کی   منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔   اس سیٹ لائٹ کو  خلا میں  بھیجنے کے بعد  ہم  خلا میں  اپنے مقامی سیٹ لائٹ  کے ساتھ نمائندگی کرنے والے پہلے دس ممالک  کی صف میں شامل ہو جائینگے۔

روزنامہ وطن :"مقامی موٹر گاڑی  ٹی او جی جی  کی  ہیجان آمیز  شیئرنگ"

مقامی   موٹر  گاڑی ٹی او جی جی  نے  اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  "ہم نے گیملک  کیمپس میں   نصب کردہ  پہلے  ٹرو گو   چارجنگ آلے کی   آزماش  کا عمل شروع کر دیا ہے ۔  اس آلے کے ذریعے صرف 25 منٹ میں   80 فیصد تک بیٹری کی چارجنگ کو  ممکن بنا  لیا گیا ہے۔

روزنامہ صباح :" شیدائی حسن" نامی ترک    فلم    کو فرانس میں شائقین کی داد"

ہدایت کاری سمیح کاپلان اولو کی ایوارڈ یافتہ  فلم"شیدائی حسن"  کو فرانسیسی شائقین سینما  کے  لیے پیش کر دیا گیا  ہے تو اس ملک کے   ممتاز   میڈیا   عناصر نے   فلم کی خوب پذیرائی کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں