اخبارات کی جھلکیاں

06/07/22

1852587
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ وطن کے مطابق،صدر رجب طیب ایردوان نے اطالوی وزیر اعظم ماریو دراگی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بحیرہ اسود سے اناج کی راہداری  سے متعلق کہا کہ  روسی اور یوکرینی صدور سے اس سلسلے میں رابطہ اہمیت کا حامل ہے ،ہم  ہفتہ یا 10 روز میں مذاکرات کی رفتار تیز کرتےہوئے نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  نیٹو میں رکنیت کے لیے رجوع کرنے والے سویڈن اور فن لینڈ  نے میڈریڈ میں  سہ رکنی یادادشت قبول کی تھِی ، اس یادداشت میں ترکی کی شرائط قبول کرنے کا عہد کیا گیا ہے،اس بارے میں سویڈش وزیر خارجہ این لنڈا نے کہا ہے کہ ہم اس یادداشت اور شرائط کا پاس رکھیں گے۔

 

 روزنامہ خبر ترک  نے خبر دی ہے کہ  ترک شہریوں کےلیے شینگین ویزے کے حصول میں شدید مشکلات کے خاتمے کےلیے یورپی پارلیمانی کونسل کو ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق، صومالیہ  کے صدر حسن شیخ محمود نے کہا ہے کہ ملک میں ہائیڈرو کاربن کی تلاش کےلیے ترکی اور صومالیہ کے درمیان مشترکہ تعاون کےلیے مذاکرات جاری ہیں۔

 

 روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  استنبول ہوائی اڈے نے مئی کے مہینے میں 56 لاکھ 61 ہزار 151 مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرتےہوئے یورپی ہوائی اڈوں میں پہلا مقام ۔ جبکہ  27 جون تا 3 جولائی کے درمیان ترکش ائیر لائنز  نے  یومیہ 1510 پروازوں کی آمدورفت  سے بھی یورپی فضائی کمپنیوں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں