ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

10.06.2022

1841113
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ   صباح : ایردوان   کی جانب سے یونان کو  انتباہ "

صدر رجب طیب  ایردوان نے  اپنے کل کے خطاب میں   یونان    کو  خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم  یونان سے  غیر عسکری   حیثیت کے حامل  جزائر  میں اسلحہ اندوز کرنے کے عمل سے باز  آنے   اور عالمی قوانین کے   مطابق    کاروائیاں کرنے کی    اپیل کرتے  ہیں، میں یہاں پر  مذاق نہیں  کررہا  ، میرا یہ بیان بالکل سنجیدہ ہے۔

روزنامہ   سٹار" وزیر آقار کا یونان کے خلاف سخت ردِ عمل "

وزیر دفاع خلوصی آقار  نے کل اپنے  بیان میں کہا  ہے کہ تقریباً2 سو برسوں کے اندر  تین   گنا ترقی کرنے والا یونان   جمہوریہ ترکی پر   بے شرمی سے الزامات عائد کر رہا ہے۔  جس کی تاریخی  حقائق، عقل و منطق کے ساتھ وضاحت ناممکن ہے،  یہ  دوہرا پن  اور غلط حرکت ہے۔

روزنامہ حریت " ترک  سات 5 بی  اپنی خدمات کو شروع کر رہا ہے"

وزیر مواصلات و انفرا سٹرکچر  عادل قارا اسماعیل اولو کاکہنا ہے کہ  14 جون  بروز  منگل سے ترک سات 5 بی  کو ہم فعال بنا رہے ہیں۔

روزنامہ خبر ترک" استنبول  کی سیرو سیاحت کو آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 135 فیصد اضافہ"

ٹرکش   ہوٹلزیونین   کی  صدر مبرا ایریسن  کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں  استنبول  کی سیر کو آنے والے  سیاحوں کی تعداد گزشتہ برس کے اسی دور کے  مقابلے میں  135 فیصد اضافے کے ساتھ 39 لاکھ تک رہی ہے۔

روزنامہ وطن "ترک ہوائی فرم   کی  ماہ مئی میں 63 لاکھ مسافروں کو خدمات "

ترک ہوائی فرم نے ماہ مئی میں   مسافروں اور کارگو  نقل و حمل کے نتائج کے مطابق  63 لاکھ مسافروں کو  خدمات ادا کی ہیں  جو کہ  مجموعی  گنجائش کا 80 فیصد ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں