اخبارات کی جھلکیاں

08.06.22

1839650
اخبارات کی جھلکیاں

 

 

 

 روزنامہ حریت کے مطابق، وزیر دفاع خلوصی آقار نے  کہا ہے کہ  شمالی شام میں ہمارے آپریشن کا وقت اور مقام کا تعین ضرورت پڑنے پر کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ صباح کے مطابق، وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بحیرہ ایجیئن کے غیر مسلح جزائر پر فوجی بھیجنے اور اسلحہ ترسیل کرنے پر کہا کہ اگر یونان نے اپنے دعووں سے دستبرداری نہیں لی تو ان جزائر کی سلامتی پر بحث چھڑ سکتی ہے۔

 

روزنامہ وطن  نے  صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سادات اونال کی نیٹو سیکریٹریئٹ  کابینہ کے ڈاریکٹر اسٹیان جینسن سے انقرہ میں ملاقات کے حوالے سے خبر دی ہے۔ اس ملاقات میں ترکی کے نیٹو میں تعاون،سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت اور روس۔یوکرین  جنگ کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

 

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  سال رواں کے دوران ماہ جنوری سے مئی تک  ترک چائے کی برآمدات15 فیصد اضافے کے ساتھ98 لاکھ 1 ہزار 535 ڈالر تک پہنچ گئی۔

 

 روزنامہ اسٹار کے مطابق ٹی آر ٹی کی جانب سے اس سال 13 ویں بار منعقدہ  عالمی ٹی آر ٹی دستاویزی فلم ایوارڈز کی تقریب کا اختتام ہوا۔ ادارے کے ڈاریکٹر جنرل مہمت زاہد سوباجی نے  اپنے خطاب میں کہا کہ  ترکی اس وقت عالمی انصاف کے تقاضوں  کی بجا آوری  پر دنیا کی توجہ دلوانے میں مصروف ہے جبکہ ہمارا ادارہ دستاویزی فلموں کے ذریعے لاقانونیت  اور عدم انصاف پر مبنی واقعات  سے پردہ اٹھانے کی کوشش میں ہے، ہمارےلیے انسانی اقداراولین ترجیح کا سبب ہیں۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں