ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں - 31.03.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1805012
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں - 31.03.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "استنبول میں اٹھائے گئے اقدامات نظر آرہے ہیں "

گزشتہ روز ترکی میں ہونے والے روس یوکرین مذاکرات سے جہاں مثبت فیصلے سامنے آئے، وہیں روس نے یوکرین کے بعض علاقوں میں اپنی فوجی واپس بلانے  کا فیصلہ کیا ہے۔ ماسکو انتظامیہ، جس نے چرنوبل سے اپنی فوج نکال لی تھی، نے شہریوں کے انخلاء کے لیے ماریوپول شہر میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "لاوروف کی طرف سے ایک حوصلہ افزا پیغام"

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ وہ روس اور یوکرائنی وفود کے درمیان ترکی میں ہونے والے مذاکرات کو ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ لاوروف نے اسے ایک اہم پیش رفت سمجھا کہ یوکرین کے مذاکرات کاروں نے اپنے ملک کی غیر جوہری حیثیت کو محفوظ بنانے اور نیٹو کے فریم ورک سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار : "اقوام متحدہ (یو این) کی طرف سے ترکی کا شکریہ"

اقوام متحدہ نے یوکرین روس جنگ میں امن کے حصول کے لیے ترکی کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کامیاب ہوں گے اور کہا کہ ہم ترکی کی کوششوں کے لیے بے حد مشکور ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "ترکی کا A400M بیڑا مکمل "

A400M بحری بیڑا، جو ترک مسلح افواج کی حکمت عملی اور نقل و حمل کی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے، مکمل ہو چکا ہے۔ A400M پروجیکٹ کے دائرہ کار میں تیار کردہ 10 واں اور آخری فوجی ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز، جس میں ترکی ایک شراکت دار ہے، ترک  انوینٹری میں داخل  کرلیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ  خبر  ترک : "طحہ آق گل  9ویں بار یورپی چیمپئن "

اولمپک چیمپئن قومی پہلوان طحہ آق گل  نے یورپی چیمپئن شپ میں اپنے تمغوں کے مجموعہ میں ایک نیا اضافہ کیا اور ہنگری میں اپنا 9واں طلائی تمغہ جیتا۔ یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ میں

125 کلوگرام میں طحہ  آق  گل  نے اپنے جارجیائی حریف جینو پیٹریاشویلی کے خلاف 5-2 سے کامیابی حاصل کی اور یوں وہ  یورپی چیمپئن بن گئے۔



متعللقہ خبریں