ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

22.03.2022

1799881
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت ’’قالن: اس جنگ میں فتح کسی بھی نہیں ہو گی‘‘

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن  نے  روس اور یوکیرین کی جنگ کے  حوالے سے کہا ہے کہ’’ا س جنگ  کافاتح کوئی بھی نہیں ہوگا۔  ہماری دنیا مزید  جنگوں کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔ ترکی کے اس جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں صرف کرنے پر زور دینے والے قالن نے بتایا کہ ’ہم یوکیرینی اور روسی  فریقین کے ساتھ قریبی روابط  کے ساتھ اپنی  جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔‘

روزنامہ سٹار:’’ ترکی کی ثالثی کی کوششوں  میں اٹلی کی حمایت‘‘

ترکی کی  یوکیرین۔ روس جنگ  کے حوالے سے ڈپلومیسی کوششوں کے بارے میں  بیان دینے والے اطالوی  وزیر خارجہ  لوئی جی دی مائیو نے  زور دیا ہے کہ  ہم ثالثی کی ان کوششوں کی  بھر پور طریقے سے حمایت کرتے ہیں ۔  فریقین کو کسی امن معاہدے کی جانب لیجانے  والے ڈائیلاگ کے لیے  ترکی  ایک ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

روزنامہ خبر ترک:’’مزید  53 محقیقین  ترکی  آرہے ہیں‘‘

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک کا کہنا ہے کہ  ترکی سائنسی و ٹیکنالوجی  تحقیقاتی مرکز کے   مخالف سمت ماہرین  کی ہجرت   پروگرام کی بدولت  47 ترک شہریوں سمیت 63 ماہرتحقیق دان اپنے امور کو ترکی میں  جاری رکھیں گے، اس طریقے سے ہم  اپنے  ملک  کے  سائنس، جدت اور نئی ایجادات    کے ھامل ایکو سسٹم  کو مزید تقویت دیں گے۔

روزنامہ وطن’’ ترکی کی دفاعی صنعت  دوحہ میں‘‘

دوحہ انٹر نیشنل   دفاعی صنعتی نمائش اور کانفرس     DIMDEX2022 کل  قطر میں شروع ہو گئی ہے ۔ اس نمائش کے دائرہ عمل میں  تین روز  تک   ترکی سے  32 دفاعی صنعت کی  فرموں  سمیت 20 ممالک سے 200 سے زائد  فرمیں  اپنی اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔  نمائش میں شریک ترک  فرموں کے   سٹالز  میں مختلف ممالک کے وفود گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق ’’ قونیا، 2023 کا کھیلوں کا صدر مقام مقرر‘‘

قونیا  کو  یورپی  سپورٹس  کیپٹلز اینڈ سٹی  فیڈریشن  کی جانب سے  2023 ورلڈ سپورٹس  سنٹر قرار دیا گیا ہے۔  قونیا عالمی سطح پر   نمایاں ترین کھیلوں کے عنوانات میں سے ایک ’’ورلڈ سپورٹس  کیپٹل‘‘  عنوان   کا حق  حاصل کرنے والا ترکی کا پہلا اور یورپ  کا ہسپانوی  دارالحکومت  میڈرڈ کے بعد دوسرا شہر ثابت ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں