ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

21.01.2022

1766354
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح ’’ایردوان  کے مشترکہ پریس کانفرس میں  بیانات‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے  کل  الا سالوادو کےصدر نائب  بوکیلے  کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرس   میں روس۔ یوکیرین کشیدگی  سے  متعلق   اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمنا ہے کہ جناب  پوتن اور یوکیرینی صدر زیلنسکی   کو یکجا  کرتے  ہوئے   بلمشافہ  بات چیت کے ساتھ اس مسئلے کو حل کیا  جائے۔

روزنامہ خبر ترک ’’چاوش اولو کا قبرصی  یونانی انتظامیہ کے خلاف رد عمل‘‘

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  نےقبرصی یونانی انتظامیہ   کی جانب سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی  نام نہاد سیاسی شاخ پی وائے ڈی  کو قبرصی یونانی انتظامیہ میں  نمائندہ دفتر کھولنے  کی اجازت دیے  جانے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’دہشت گرد تنظیموں کے لیے دفاتر کھولنا، ان کی میزبانی کرنا  آگ سے کھیلنے کے مترداف ہے  ۔   وہاں پر دفاتر کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے ، کل کو اگر ان سے ترکی کے  لیے کسی قسم کا خطرہ پیدا ہوتا ہے یا پھر یہ قبرصی ترکوں پر  حملہ کرتے ہیں تو ہم اس کا سخت بدلا لیں گے۔  ان کو چاہیے کہ یہ آگ سے مت کھیلیں اور دہشت گرد  تنظیموں کے ساتھ تعاون   کرنے سے باز آ جائیں۔

روزنامہ حریت ’’ وزیر قوجا : دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا قدم‘‘

وزیر  صحت فخرالدین قوجا  کا کہنا ہے کہ ہم بائیون ٹیک کی دو خوراکوں کے بعد ایک خوراک ترکو واک  ویکسین لگانے کے عمل کو شروع کریں گے۔  یہ ایم آر این اے    ان ایکٹیو  ویکسین  دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی ویکسین ہو گی۔

روزنامہ سٹار’’ترک    فوجی  اڈے کو چھٹا   سفر‘‘

انٹارٹیکا کو 2 روز بعد  چھٹا  سفر سر انجام دیے جانے کی  وضاحت کرنے والے  وزیر صنعت و ٹیکنالوجی  مصطفی وارانک  کا کہنا  ہے کہ  جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سال 2017  سے ابتک   خطہ  انٹارٹیکا کو ہم نے 5 بار ہوائی سٖفر کا اہتمام کیا ہے۔  انشااللہ 2 روز بعد 20   رکنی ٹیم   چھٹے سفر پرروانہ ہو گی۔

روزنامہ وطن ’’برطانیہ میں  عثمانی سلاطین   کی قدیم تصاویر  کی ایک ملین 3 لاکھ 46 ہزار اسڑلنگ  کے عوض نیلامی ‘‘

اسکاٹ لینڈ میں نسل در نسل ایک ہی کنبے  کی ملکیت میں رہنے والی  اور ایک گھر کی چھت پر محفوظ کردہ 5 عثمانی سلاطین کے  پورٹریٹس  کو توقع سے بھی کہیں بڑھ کر  ایک ملین  3 لاکھ 46 ہزار اسڑلنگ  میں فروخت ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں