ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

04.01.2022

1756776
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک ’’صدر ایردان : ہر کوئی ہماری ترقی پر رشک کررہا ہے‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے  واضح کیا  ہے کہ گزشتہ 20 برسوں  میں  انفراسٹرکچر میں  بہتری لانے کی وساطت سے ترکی  کو حفظان  صحت کے بحران  سے اہم سطح      تک محفوظ رکھنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا کا مشاہدہ کرنے والے  لوگ ترکی کے موجودہ مقام  کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ،  کورونا وبا سے متاثر ہونے والے گزشتہ برس کے دوران بھی ترکی نے اپنی ترقی کے سفر کو جاری رکھا۔  شعبہ سیاحت میں ہم نے ایک بر س قبل کے مقابلے میں   سیاحوں  کی تعداد کے حوالے سے 83 فیصد اضافہ اور آمدن میں سو فیصد  کی شرح  حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

روزنامہ حریت’’ترکی نے برآمدات میں ریکارڈ توڑ ڈالا‘‘

ترک  معیشت سرمایہ کاری، روز گار، پیداوار، برآمدات اور کرنٹ  سر پلس  طریقے سے ترقی کے اصولوں کی راہ میں پیش رفت   کرنے پر عمل پیرا ہے۔سال 2020 کو ترقی  حاصل کرنے کے ساتھ مکمل کرنے والے دو ممالک   میں سے ایک ترکی  کی سال 2021 میں مجموعی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 32.9 فیصد کے اضافے سے ریکارڈ توڑتے ہوئے 225.4 ارب ڈالر تک   رہی ہیں۔

روزنامہ سٹار ’’ ترکی اور امریکہ کے مابین   کلیدی مذاکرات‘‘

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  نے  امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔  اس دوران آئندہ کے ایام میں   منعقد ہونے والے نیٹو اور یورپی سلامتی و تعاون تنظیم  کے اجلاس سے پیشتر روس۔یوکیرین کشیدگی اور سٹریٹیجک میکانزم  کو جانبر  کرنے سمیت  ترکی۔ امریکہ دو طرفہ تعلقات، سوڈان ، ایتھو پیا  اور قفقاز  سے متعلق  تازہ  پیش رفت پر غور و خوض کیا گیا۔

روزنامہ ینی شفق’’ ترکو واک  تیار کرنے والے سائنسدانوں  کی   اومیکرون پر  توجہ مرکوز‘‘

کورونا وائرس کے  لیے تیار کردہ اور ڈیلٹا ویریئنٹ  کے  برخلاف  تحفظ فراہم کرنے والے ترک مقامی ویکسین ترکو واک  کی سائنسی ٹیم   اب اومیکرون  ویریئنٹ    کو زیر کرنے  پر  سائنسی تحقیقات میں مصروف ہے جو کہ  2 ۔3 ماہ تک جاری رہے گی۔  دوسری جانب کریمن کونگو  فیور  ویکسین کے فیز ۔ون  تجزیات  بخوبی سرانجام پا گئے ہیں۔

روزنامہ صباح’’ رواں سال پاموک قلعے   کو 20 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع‘‘

اقوام متحدہ کی علمی، سائنسی اور ثقافتی امور  کی تنظیم یونیسکو   کی عالمی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل  اور ترکی میں  سیاحوں کی ایک کثیر تعداد کو اپنی جانب کھینچنے والے قدیم قدرتی مقامات میں  شمار  پاموک قلعے نے گزشتہ برس 13 لاکھ کے قریب سیاحوں کی میزبانی کی۔ سن 2023 کے اہداف کی جانب ثابت قدمی سے  رسائی کرنے کی منصوبہ  بندی کرنے والی شعبہ سیاحت  سے منسلک فرموں کا خیال  ہے کہ امسال  20 لاکھ سیاح علاقے کی سیر کو آئیں گے۔

 



متعللقہ خبریں