ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.11.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1729343
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.11.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ وطن: "پیرس معاہدے کی قابلِ عمل  تاریخ 10 نومبر مقرر کی گئی ہے"

سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے صدر کے فیصلے کے ساتھ، پیرس معاہدے پر عمل درآمد  کی  تاریخ 10 نومبر 2021 مقرر کی گئی۔ صدر رجب طیب ایردوان نے 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے بیان میں اعلان کیا کہ ترکی پیرس معاہدے کی توثیق کرے گا اور 2053 تک صفر کے اخراج کے ہدف کو اپنایا جائے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "سال کے پہلے 9 مہینوں میں THY سے 6.2 بلین ترک لیرے کا منافع"

ترکش ایئر لائنز (THY) نے 2021 کے پہلے 9 مہینوں میں 6.2 ملین  ٹرکش لیرےکا  خالص منافع حاصل کیا ہے۔ 2021 کے پہلے 9 مہینوں میں کل 31 ملین مسافروں کو لے کر، THY اس سال کے پہلے 7 مہینوں میں یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی ایئر لائن بن گئی، اور پہلے 9 مہینوں میں یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی دوسری ایئر لائن بن گئی۔

 

***روزنامہ حریت: "آٹو موبائل  انڈسٹری سے 2.6 بلین ڈالر کی برآمدات"

ترکی کی آٹو موبائل  انڈسٹری کی برآمدات گزشتہ ماہ 2.6 بلین ڈالر تھیں۔ جنوری تا اکتوبر 2021 کی مدت میں، گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں 19 فیصد بڑھ کر 23.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس عمل میں، یہ شعبہ، جس کی ماہانہ برآمدات کی اوسط 2.4 بلین ڈالر ہے، ترکی کی غیر ملکی فروخت میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر ہے۔

 

***روزنامہ سٹار: "مقامی  آٹوموبائل پروجیکٹ مضبوط قدموں کے ساتھ جاری ہے"

ترکی کی مقامی  آٹوموبائل کی پہلی گاڑی 2022 کے آخر تک بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز کردے گی۔  ترکی میں بیٹریوں کی تیاری میں بھی نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ ترکی کا آٹوموبائل انٹرپرائز گروپ (TOGG) اور عالمی کمپنی FARASİS جلد ہی Gemlik میں بیٹری کی سرمایہ کاری شروع کریں گے۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "کورکت  اتا تر ورلڈ فلم فیسٹیول پہلی بار استنبول میں منعقد کیا جائے گا"

"Korkut Ata Turkish World Film Festival"، جو "Beoğlu کلچر روڈ فیسٹیول" کے حصے کے طور پر منعقد کیا جائے گا،جلد ہی  فلم بینوں سے ملنے کی تیاری کررہا ہے۔ فیسٹیول کی تعارفی فلم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے نائب وزیر ثقافت و سیاحت احمد مصباح دیمر جان نے بتایا کہ میلے میں 13 ممالک کی 42 فلمیں شرکت کریں گی۔



متعللقہ خبریں