ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 25.10.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1724394
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 25.10.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار: "قارا باغ  میں پہلی بار، صدر ایردوان بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے"

صدر رجب طیب ایردوان امسال  تیسری مرتبہ آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ آذربائیجان کی کی سرزمین قاراباغ کو آرمینی قبضے سے آزاد کروانے  کے بعد  قارا باغ میں تعمیر کردہ  فضولی ہوائی اڈے  کی افتتاحی  تقریب میں صدر ایردوان بھی شرکت کریں گے۔

 

***روزنامہ خبرترک: "وزیر سویئلو  کادہشت گردوں کو غیر فعال کرنے کا اعلان "

وزیر داخلہ سویئلو نے بتایا کہ حقاری  میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ سویئلو نے کل ایک بیان میں کہا، "2 دہشت گرد، جنہوں نےچوکورجہ  سرحد سے دراندازی کی، انہیں J-SİHA، قریبی فضائی مدد اور زمینی آپریشن کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا۔

 

***روزنامہ صباح: "سونے کے ذخائیر سے متعلق کام جاری"

ترکی اپنی 'قومی توانائی اور کان کنی' پالیسی کے دائرہ کار میں کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترک اعلیٰ حکام  نے بلےجیک کے علاقے میں سونے کے ذخائر اور کان کنی کے علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں کہا، "ہم 2022 کے آخر میں اپنی پہلی گولڈ بارتیار کرتے ہوئے مارکیٹ میں لانا چاہتے ہیں۔  

 

***روزنامہ ینی شفق: "تیز رفتار ہدف والے ہوائی جہاز کے نظام کو بجلی کے میزائل میں تبدیل کر دیا گیا ہے"

پریزیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز کے صدر اسماعیل دیمیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک ایئر کرافٹ انڈسٹری جوائنٹ اسٹاک کمپنی (TUSAŞ) کے تیار کردہ آسمانی بجلی  ہائی سپیڈ ٹارگٹ ایئر کرافٹ سسٹم کو میزائل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "ترک فوٹوگرافر محمد اسلان نے سینا فوٹوگرافی ایوارڈ  جیت لیا "

دنیا کے سب سے مشہور فوٹوگرافی مقابلوں میں سے ایک سیانا فوٹوگرافی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس مقابلے میں  163 ممالک کے فوٹوگرافرز نے شرکت کی ہے۔ ترک فوٹو گرافر  مہمت اسلان نے پہلا انعام جیتا۔ مہمت اسلان کی لی گئی تصویر ہارڈ شپ آف لائف ایک شامی باپ اور بیٹے کی کہانی بیان کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں