اخبارات کی جھلکیاں

15.09.21

1706359
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتی پیداوار،برآمدات،روزگار اور ترقی کی رفتار کورونا وبا سے پہلے کے دور کے مقابلے میں مزید بہتر ہوئی ہے اور قوی امکان ہے کہ یہ رفتار اقتصادی لحاظ سے مثبت اثرات مرتب کرنا جاری رکھے گی ۔

 

 روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ  صدر ایردوان نے  19 تا22 ستمبر کے درمیان امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ ااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ہجرت،ماحولیات اور وبا کے موجوعات پر  اہمم بیانات دیں گے۔ صدر ایردوان  امریکی ہم منصب بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے،صدر ایردوان اس دورے میں  " ایک منصفانہ دنیا کا قیام ممکن ہے" نامی  اپنی کتاب بھی  علامی رہنماوں کو پیش کریں گے۔

 

 روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  شامی مہاجرین کے بعد اب  افغان پناہ گزینوں میں اضافے پر دنیا حرکت میں آ گئی ہے۔ اس سلسلے میں ماہجرین کی بحفاظت اپنے ملکوں کو واپسی  کےلیے سفارتی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے۔ دو ہفتوں کے دوران  اقوام متحدہ اور  یورپی یونین سے تین اہم شخصیات  نے ترکی کا دورہ  کرتے ہوئے  اس عالمی مسئلے کے حل کی کوششوں پر غور کیا جس میں  شمالی شام کو ایک مجحفوظ علاقہ بناتے ہوئے مہاجر کیمپوں کی حالت بہتر کرنےپر اتفاق رائے کیا گیا ہے۔

 

 روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ  یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اور قطری مسلح افواج کے  کےدرمیان ترکی زبان کے کورس کے لیے معاہدہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے انسٹیٹیوٹ کے مینیجر سلجوک خورشاد قوجہ نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں بردار ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی شعبوں میں بھی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

 

 روزنامہ صباح کے مطابق، ٹیکنو فیسٹ ہوا بازی و خلائی ٹیکنالوجی  کی چوتھی  نمائش  اس سال 21 تا 26 ستمبر کے درمیان  استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر منعقد ہوگی ۔ گزشتہ سال اس نمائش میں حسہ لینے والوں کی تعداد 16 ہزار 34 تھی جو کہ اس سال  39 ہزار 684 تک جا پہنچی ہے۔نمائش میں برقی گاڑیوں  سے لے کر ڈرونز،راکٹ نظام  سمیت  زیر آب ریڈار نظام جیسے  مختلف ماڈلز رکھے جائیں گے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں