اخبارات کی جھلکیاں

10.05.21

1637265
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز یوم یورپ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ایک مضبوط عالمی کردار ادا کرنے میں  سب سے بڑی رکاوٹ اسٹریٹیجک صبر اور نظریاتی  کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کو شامل کیے بغیر یونین کی مستحکم حیثیت برقرار نہیں رہ سکے گی ۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق، گزشتہ روز یوم یورپ کی مناسبت سے نائب وزیر خارجہ اور یورپی یونین میں ترکی کے نمائندے فاروق قائماقجی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ  ترکی اور یورپ ماضی سے اتحادی ہیں اور مستقبل کے بارےمیں بھی انہیں مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک مستحکم یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت اسے مزید فروغ دے گی  اور ایک عالمی کردار کی حیثیت سے اپنا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھ سکے گی ۔

 

روزنامہ وطن  نے خبر دی ہے کہ  وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہےکہ مائع بورون کے فضلے سے لیتھئیم کے حصول سے ترکی مقامی طور پر بیٹریاں بنانے کا اہل بن سکتا ہے۔اس حوالے سے عسکری بیٹری انڈسٹریزاینڈ ٹریڈ کارپوریشن نے کامیابی سے تجربات بھی کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ  اس کامیابی کے بعد ترکی یمں  جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات میں مقامی لیتھئیم بیٹریاں استعمال ہو سکیں گی ۔

 

روزنامہ خبر ترک کےمطابق،  ترکی میں سال رواں کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران مقامی موٹر سازی کی صنعت میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ہوا  جس سے یہ تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 187 ہو گئی ہے۔

 

روزنامہ حریت نے لکھا ہے  کہ  ٹرکش ایئر لائنز نے چھ مئی کو یومیہ 504 پروازیں کرتے ہوئے یورپی فضائی کمپنیوں میں نمایاں پوزیش حاصل کی ہے۔ یورو کنٹرول کے مطابق، ترک فرم کے بعد فرانسیسی ایئر فرانس کا نام آیاہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں