ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

23.10.20

1514672
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح ’’ایردوان کی ایرانی صدر سے بات چیت‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی  صدر حسن روحانی  سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔  محکمہ  اطلاعات سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ترکی۔ ایران تعلقات  کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں تعاون کو فروغ دینے والے عوامل پر غور کیے جانے والے مذاکرات میں آذربائیجان۔ آرمینیا مسئلے اور شام سمیت علاقائی معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

روزنامہ حریت ’’وزیر آقار  کا اہم بیان‘‘

وزیر دفاع خلوصی آقار نے انقرہ سے متصل پولاتلے   کے جنرل ناہید شین اعول  مشقوں  کے علاقے میں سر انجام دی جانے والی فری فائرنگ ۔2020 سرگرمیوں کے  دوران اپنے خطاب میں ایجین اور مشرقی بحیرہ روم  کی پیش رفت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ’’کہ ہم اپنے ہمسائیوں، دیگر اداروں اور تنظیموں کو اس مسئلے کومل کر حل کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ آئیے مل کر اس معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے بحث کرتے ہوئے منطقی راہ کو اپناتے ہیں، ہماری تمنا یہی ہے ۔ اس کے علاوہ عقل، منطق، قوانین کے منافی اور خاصکر تیسرے فریقین کی جانب سے  اپنی حد پار کرتے ہوئے دخل اندازی کی کوششیں یا  پھر ان کی جانب سے وضع کردہ اصولوں کو ہم پر تھوپا جانا ایک  نازیبا حرکت ہے۔

روزنامہ سٹار’’ترک مسلح افواج کی فری فائرنگ ۔2020  جنگی مشقیں‘‘

انقرہ کی تحصیل پولاتلے میں فری فائرنگ ۔2020 مشقوں میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنایا گیا ہے۔اس دوران قومی امکانات کےساتھ تیار کردہ اسلحہ ، دفاعی فضائی نظام، قومی پیادہ گنوں کے بھی تجربات کیے گئے ہیں۔

 روزنامہ ینی شفق’’ منی آچوئر بم کا کامیاب تجربہ‘‘

وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ چھوٹے سائز کے مؤثر بم  کے منصوبے کے دائرہ کار میں  اس بم کا سخت جسم پر تجربہ کیا گیا  جس نے اس جسم کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔

روزنامہ خبر ترک ’’ تیکا  کی جانب سے فرنٹ لائن پر آذربائیجانی شہریوں کو غذائی امداد‘‘

ترک رابطہ و تعاون ایجنسی تیکا نے فرنٹ لائن کے جوار کے علاقوں میں مقیم عوام کو اور آرمینی حملوں سے متاثرہ آذری شہریوں کو 40 ٹن کی خوراک بہم پہنچائی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں