ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.08.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.08.20

1476196
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.08.20

*** روزنامہ صباح:  " مشرقی بحرِ روم میں داداگیری کے خواہش مند سیور کے سامنے گردن نہیں جھکائیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے  کل دارالحکومت انقرہ کے  منّظم صنعتی علاقے میں "کالیون شمسی ٹیکنالوجی  فیکٹری " کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے  مشرقی بحرِ روم کی پیش رفتوں کے بارے میں کہا ہے کہ جیسے بحیثیت ملت ہم نے ایک صدی قبل سیور سمجھوتے کو پھاڑ پھینکا تھا اسی طرح  اس سیور کو بھی پھاڑ پھینکیں گے جسے آج   مشرقی بحرِ روم میں ہمارے ملک  پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

*** روزنامہ وطن:" نائب صدر فواد اوکتائے کی طرف سے انسانی  امداد کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹویٹ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ نائب صدر فواد اوکتائے نے کل انسانی امداد کے عالمی دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا پیج سے  "#DünyaİnsaniYardımGünü" کے ساتھ ٹویٹ شئیر کی۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ انسانی امداد میں قائد ملک ترکی دنیا بھر کے مظلوموں کی امید  ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: " چاوش اولو کی اسٹالٹن برگ کے ساتھ ملاقات" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ کے درمیان کل ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔ مذاکرات میں مشرقی بحرِ روم کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " کوئی بھی ہمارے اختیار کے علاقے پر نگاہیں نہیں گاڑھ سکتا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ "ترکی کی کسی کے مال پر کسی کے حق پر نگاہ نہیں ہے۔ برائے مہربانی کوئی اور بھی ہمارے اختیار کے علاقوں پر نگاہیں نہ گاڑھے۔ خاص طور پر حالیہ دنوں میں یونان علاقے میں اپنی بات منوانے کے لئے  یورپی یونین جیسی طاقتوں کی پشت پناہی کے ساتھ خود کو برحق ثابت کرنے کی کوششوں میں ہے۔ لیکن میں نہایت درجے واضح اور دو ٹوک شکل میں کہہ رہا ہوں کہ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی بحری قانون کی رُو سے ہم حق پر ہیں"۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " بائراکتار آقن جی TİHA نے 20 ہزار فِٹ ارتفاع  ٹیسٹ  کو کامیابی سے مکمل کر لیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ باَیکار کی طرف سے مقامی امکانات  سے تیار کردہ بائراکتار آقن جی TİHA محارب ڈرون طیارے کا دوسرا پروٹوٹائپ  دوسرے  ٹیسٹ میں  بھی کامیاب رہا ہے۔ بائراکتار آقن جی TİHA تجرباتی پرواز میں 20 ہزار فِٹ ارتفاع پر 2 گھنٹے 26 منٹ تک فضاء میں رہا۔



متعللقہ خبریں